ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / موڈبیدری میں غیر قانونی طور پر لکڑیاں لے جارہے 2ملزمین گرفتار

موڈبیدری میں غیر قانونی طور پر لکڑیاں لے جارہے 2ملزمین گرفتار

Wed, 24 Oct 2018 16:26:21  SO Admin   S.O. News Service

موڈبیدری 24؍اکتوبر(ایس او نیوز) بیلاوی کے قریب کاسرگوڈے میں غیر قانونی طور پر لکڑیوں کے تودے لے جانے والے دو ملزمین کو فاریسٹ افسران نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت پڈمرناڈو کے رہنے والے نتین اور سندیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ضبط کی گئی لکڑی کی قیمت کا اندازہ 3لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔موڈبیدری زون کے فاریسٹ آفیسر پرکا ش پجاری کی نگرانی میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ اس معاملے کی تحقیقات اسسٹنٹ فاریسٹ آفیسر ایم این اَچپّا کو سونپی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزمین ضمانت پر رہا بھی ہوگئے ہیں۔
 


Share: